ملتان، 18 ستمبر (اے پی پی):موٹروے پولیس پٹرولنگ اہلکاروں کے ریفریشر کورس محرر کے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد ڈیوٹی کے معیار کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور فورس کو فعال بنانے کے لیے منعقد کیا گیا۔ملتان ریجن کے اضلاع کی مختلف پٹرولنگ پوسٹس سے محرران نے شرکت کی۔کورس اور امتحان کا بنیادی مقصد احساس ذمہ داری ریکارڈ کیپنگ ٹائم مینیجمنٹ عوامی خدمت کے جذبہ کو قواعد وضوابط کی روشنی میں عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ ضلع کی سطح پر نئی جہت پیدا ہو اور مجموعی طور پر معیار ڈیوٹی اور نظم و ضبط بہتر ہو۔