ملتان؛ موٹروے پولیس کا جیوے مستوئی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی لیکچر

2

ملتان، 30 ستمبر(اے پی پی): انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کی ہدایات پر زونل کمانڈر/ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل کے احکامات کی روشنی میں روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ انچارج سب انسپکٹر حسان ملک اور ایڈمن آفیسر بیٹ 25 اعجاز گوندل نے جیوے مستوئی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی لیکچر دیا۔ جس میں ڈرائیورز کو موٹروے پر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا۔

 شرکاء سے بات کرتے ہوئے روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ انچارج سب انسپکٹر حسان ملک نے کہا کہ تمام ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ کرتے وقت  لین وائلیشن سے اجتناب کریں، مقرر کردہ لین میں گاڑی چلائیں اور اوورلوڈنگ ہرگز نا کریں۔انہوں نے کہا کہ اب تک بہت سی قیمتی جانیں روڈ حادثات میں ضائع ہو چکی ہیں، محفوظ ڈرائیونگ کرکے ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

 ایڈمن بیٹ 25 اعجاز گوندل نے گڈز کمپنی کے مالکان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرائیورز کی ڈرائیونگ مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں، ایسا کرکے مزید ہولناک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

 موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز میں گفٹ ہیمپر اور معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

 گڈز کمپنی کے مالکان اور ڈرائیورز نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔