ملتان،27 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے لاروا تلفی کیلئے کڑی سکریننگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ۔طاہر وٹو نے کہا کہ قبرستانوں ، گودام،کباڑ خانوں اور زیر تعمیر عمارات کو خصوصی فوکس کیا جائے اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پراپرٹی مالک کو گرفتار اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 144 سے زائد شہریوں کا ڈینگی سے متاثر ہونا تشویشناک ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ایریا میں بھی لاروا سکریننگ کی جائے۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔