مری؛ سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر پٹریاٹہ چیئر لفٹ پر آگاہی واک منعقد

3

مری،27ستمبر(اے پی پی ): ملکہء کوہسار مری میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر  ٹی ڈی سی پی کی جانب سے معروف سیاحتی مقام نیو مری پٹریاٹہ چیئر لفٹ پر سیاحت کو فروغ دینے کے حوالہ سے ایک واک کا منعقد ہوئی۔ واک میں سیاحوں، تاجروں، سکولوں کے طلباء وطالبات اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے عوام میں شعور وآگاہی فراہم کرنا جیسے نعرے درج تھے۔

  واک کے اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاحت کا حقیقی مقصد اپنے وطن عزیز پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے تاکہ دنیا کو یہ بتا سکیں کہ پاکستان ایک پر امن خطہ ہے یہ وہ کوششیں ہیں کہ جن کی آبیاری ہمہ وقت ضروری ہے تاکہ آنے والے وقتوں میں جب یہ فصل تیار ہوتو ہماری قوم کی نوجوان نسل کو یہ فخر ہواور وہ نوجوان نسل دنیا بھر میں پاکستان کے لئے فخر کا باعث بنیں۔