ملتان ؛ ابتدائی طبی امداد کے عالمی ہفتے کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

15

ملتان، 08ستمبر)اے پی پی ):ا بتدائی طبی امداد کے عالمی ہفتے کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کی زیر قیادت واک کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ اور ایمرجنسی آفیسر (آپریشنز) انجینئرمحمد کمال نے لوگوں میں ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ ایڈ ویک منانے کا مقصد لوگوں میں بروقت ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ،بروقت طبی امداد سے حادثہ کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے اور  بہت ساری قیمتی جانوں اور مال کو بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  لوگوں میں یہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح سے وہ کسی بھی سانحہ یا حادثے میں بروقت طبی امداد کے پہنچنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس اس حوالے سے اپنے آپ کو ریسکیو کے تربیت یافتہ لوگوں سے تربیت حاصل کریں اور ابتدائی طبی امداد کے پہنچنے سے قبل کسی بھی سانحے یا حادثے  میں لوگوں کی مدد کریں ۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ  نے کہا کہ ریسکیو ملتان ہر وقت لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کے لیے تیار ہے، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ تربیت حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو ریسکیو ولینٹیر کے لیے ہیڈ آفس چوک کمہارانوالہ پر رجسٹر کروائیں۔

سیمینار میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر احمد کمال،ایمرجنسی آفیسر ایڈمن انجینئرمحمدبلال، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمدارشد  نے شرکت کی۔