ملتان،08 ستمبر (اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک کے حکم پر انسداد تجاوزات کریک ڈاؤن،میٹروپولیٹن کارپوریشن اسکواڈ کی گلگشت کالونی میں کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ترجمان کمشنر کے مطابق انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ہیوی مشینری سے پختہ تعمیرات مسمار کی گئیں اور سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے ، 15 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے اس کے علاوہ گردیزی مارکیٹ ، خان ویلج روڈ پر بھی کارروائی کی گئی ہے ،یہ آپریشن شہریوں کی شکایت پر کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں ریڑھی بانوں کو تجاوزات نا کرنے بارے سمجھایا گیا ہے , انسداد تجاوزات آپریشن میں 2 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا ہے اور کہاریڑھی بانوں کو اپنا سامان سمیٹنے کا مکمل وقت دیا گیا تھا،انتظامیہ کسی کی روزی کیخلاف نہیں،خلاف قانون کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ کا ساتھ دے کر تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی کریں اور کہا تجاوزات مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔











