ملتان ؛ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں 142 نئے ملازمین کی بھرتی کا عمل مکمل

55

ملتان، 25 ستمبر (اے پی پی ):پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں ریجنل پٹرولنگ آفیسر ہمانصیب کی زیرنگرانی نئی بھرتیوں کا عمل مکمل ہو گیا ہے ،کامیاب امیدواروں نے میڈیکل کروانے کے بعد اپنی حاضری ریجنل پٹرولنگ آفس ملتان میں کروائی،حاضری کروانے والے کل 142 میں سے 112 مرد اور 32 خواتین شامل ہیں ۔

پٹرولنگ پولیس کے ریجنل سربراہ سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نے نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد دی۔ سینئر کا احترام،نیک نیتی،ایمانداری اور رزق حلال سے اپنے پروفیشنل کو کرنے کی تلقین کی، نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو باقاعدہ حاضری اور ٹریننگ کےلیےمختلف ٹریننگ کالجز میں بھجوا دیا گیا۔