ہرنائی ؛مسیحی نوجوان اسلامی تعلیمات سے متاثر، عیسائیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا

32

ہرنائی، 25 ستمبر (اے پی پی ): مسیحی نوجوان ندیم  اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا ہے،خطیب جامع مسجد بابو محلہ ہرنائی قاری عارف اللہ کے ہاتھ پر  کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا جسکا اسلامی نام محمد ندیم رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر محمد ندیم نے کہاکہ اسلام ایک مکمل دین ہے، اس کی روشنی میں زندگی گزارکر ہی بندہ اپنے خدا اور رسولﷺ کو راضی کرتے  ہوئے اپنی بخشش کروانے کے ساتھ ساتھ جنت کاصحیح حقدار بن سکتا ہے۔

دائر اسلام میں داخل ہونے والے نوجوان محمد ندیم جماعت اسلامی ضلع ہرنائی کے ذیلی تنظیم شاب ملی کے اقلیتی ونگ کے عہدیدار بھی رہا ہے۔