ملتان 21 ستمبر (اے پی پی ):میلاد جلوسوں کے روٹس اور عبادت گاہوں کی سجاوٹ و مرمت کا آغاز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی پی او خرم شہزاد حیدر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی میلاد کونسل،جلوس منتظمین اور اہل سنت جماعت کے نمائندگان نے شرکت کی ۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا شہر بھر میں جلوس روٹس پر صفائی و سیوریج کے مسائل حل کرینگے اور کہا کہ جشن میلاد النبی پر تھیٹر ،سینما اور اشتہار بازی پر پابندی عائد ہوگی اور انہوں نے کہا لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور غیر رجسٹرڈ جلوس نکالنے پر بھی پابندی ہوگی طاہر وٹو نے کہا سرور کائنات کے یوم ولادت پر بھرپور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کیا جائے گا سی پی او نے کہا کہ میلاد جلوسوں و محافل پر ڈھائی ہزار سے زائد پولیس نفری تعینات ہوگی اور کہا قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ لنگر اور میلاد کیمپس کی بھرپور سکریننگ کی جائے گی۔











