ملتان :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے انڈوں سے مضر صحت خوراک کی تیاری ناکام بنادی

17

ملتان 21 ستمبر  (اے پی پی ):چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا فوڈ سیفٹی ٹیم کا محلہ پیپلز کالونی میں رفیق بیکری پر چھاپہ مارا گیا ہے علی رضا خاکوانی نے کہا کہ 2 ہزار 160 ہیچری سے مسترد شدہ خراب انڈے موقع پر تلف کردیے گئے ہیں اور کہا خوراک میں خراب انڈوں کے استمعال پر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے اور انہوں نے کہا بیکری مالکان خوراک میں ہیچری کے انڈوں کا استعمال کررہے تھے شعیب خان جدون، ڈی جی فوڈ اتھارٹی علی رضا خاکوانی نے کہا انڈوں کی زردی میں مردہ حشرات بھی پائے گئے ہیں اور کہا فوڈ سیفٹی ٹیم نے ہزاروں انڈے برآمد کرکے موقع پر تلف کردیئے گئے ہیں شعیب خان جدون، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خراب انڈوں سے بھاری مقدار میں کیک رس، بسکٹ اور دیگر بیکری آئٹمز تیار کیے جانے تھے اور کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر تھانہ ممتاز آباد میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے شعیب خان جدون نے کہا خوراک کے نام پر گھناؤنا کاروبار نہیں چلنے دیں گے۔