وزیراعظم شہباز شریف نے محکمانہ سپورٹس کو بحال کر دیا ہے ؛ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن

9

لاہور، 16 ستمبر ( اے پی پی ): گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں کھیلوں کی  سرگرمیوں کو فروغ دینا ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے محکمانہ سپورٹس کو بحال کر دیا۔

ان  خیالات  کا  اظہار گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے  پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم اور ویٹ لفٹرز کے وفد سے  گفتگو میں کیا،جنہوں نے  جمعہ کو  یہاں  گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے  ملاقات کی۔

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ آپ  نے  سری لنکا ڈیف کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، آپ جیسے باہمت افراد دوسروں کے لیے ایک مثال ہیں ،حکومت نے سپیشل افراد کے لیے سرکاری  ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگ سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں اس موقع پر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے ہے۔