گلگت،2ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب سے ہونے والےنقصانات اور جاری ریسکیو و امدادی کارروائیوں کے جائزے کیلئے گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کا وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ سابق وزیر اعلی حفظ حفیظ الرحمان، چیف سیکرٹری محی الدین احمد وانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم کو گلگت میں بارشوں اور سیلاب کے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اس کے بعد وزیرِ اعظم غذر جائیں گے اور متاثرہ علاقوں کے فضائی جائزہ کے بعد متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔











