ریسرچ اور گرانٹس کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہیں؛صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

7

لاہور،15ستمبر ( اے پی پی ) :صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا5واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔سینڈیکیٹ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر، وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن زاہدہ اظہر،ایم ڈی پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم،سینڈیکیٹ ممبران اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹرساجدمقبول ودیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ رجسٹراریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزنے سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈامندرجات پیش کئے۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف افسران کے مدت ملازمت میں توسیع کی اجازت دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکیلئے سال2022 -23کیلئے پرائیویٹ سکیورٹی کے کنٹریکٹ کی اجازت دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکی تعمیرکیلئے آئی ڈیپ کو دس کروڑ روپے کے فنڈزمنتقل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکیلیے پینسٹھ کروڑروپے کے مزیدفنڈزکی سفارش بھی کی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران چلڈرن ہسپتال کیلئے سال2022-23کیلئے ادویات کی خریداری کی اجازت دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران چلڈرن ہسپتال کیلئے سال 2022-23کیلئے ایم آر آئی مشین کی مرمت کے کنٹریکٹ کی اجازت دے دی گئی اجلاس کے دوران سال 2022-23کیلئے میڈیکل لونڈری کے سامان،سی ایس ایس ڈی اور سٹیم جنریٹر کی مرمت کے کنٹریکٹ کی اجازت دے دی گئی اجلاس کے دوران سال2022-23کیلئے انسنریٹر کی مرمت کے کنٹریکٹ کی اجازت دے دی گئی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکی تعمیرپرکام تیزی سے جاری ہے پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز کو جدیدریسرچ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریسرچ اور گرانٹس کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ٹریفک کی مشکلات سے بچانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ پارکنگ پلازہ بنایاجائے گا۔