وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر سردار شجہان یوسف کی مانسہرہ آمد،  شاندار استقبال کیا گیا

33

مانسہرہ،27ستمبر(اے پی پی):وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر سردار شجہان یوسف کے مانسہرہ آمد پر قلندر آباد انٹرچینج پر بڑی تعداد میں کارکنوں نے انکا استقبال کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ سجاد احمد اعوان  اور ممبر صوبائی اسمبلی سخی محمد تنولی بھی موجود تھے، جنہوں نے سردار شجہان یوسف کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔سردار شاہجہان یوسف کو گاڑیوں کی جلوس میں لایا گیا اور مختلف مقامات پر کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔

 بٹل اور چھتر پلین کے مقامات پر استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نہ اہل حکومت کی وجہ سے ملکی معشیت کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے وزیراعظم شہباز شریف تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا کر مہنگائی کو کم کرنے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔

اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے کہا کہ اسحق ڈار کا وزیر خزانہ بننا ملکی معشیت کیلئے نیک شگون ہے اور انکے وسیع تجربے اور پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں ضرور بہتری آئی گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مانسہرہ کے دوران اعلان کئے گئے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے علاقے میں پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔