وفاقی وزیر سعد رفیق کی نواب اسلم خان ،نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات

13

کوئٹہ، 16 ستمبر ( اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے  ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی اور نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں  نواب اسلم خان رئیسانی اور نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی  گئی جبکہ ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔