وہاڑی، مولانا فضل الرحمٰن کی جامعہ خالد بن ولید آمد، مولانا ظفر احمد قاسم کے انتقال پر گہرے رنج و اظہار

11

وہاڑی، 23 ستمبر (اےپی پی): پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن کی وہاڑی میں جامعہ خالد بن ولید آئے جہاں پر انہوں نے مولانا ظفر احمد قاسم کے انتقال پر گہرے رنج و اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے مولانا ظفر احمد قاسم کی علمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ظفر احمد قاسم نے جنوبی پنجاب میں جامعہ خالد بن ولید جیسی علمی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی مولانا فضل الرحمن نے مولانا ظفر احمد قاسم کے بیٹوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیااور مولانا فضل الرحمن نے مولانا ظفر احمد قاسم کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔