ٹریفک انجینئر بیورو کا قیام ہوچکا، کوئٹہ شہر میں جلد ٹریفک سگنلز بحال ہوجائیگے،ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس

35

کوئٹہ29 ستمبر (اے پی پی): ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اظفر میسر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی بلوچستان کی ہدایات پر 19 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہفتہ ٹریفک منایا گیا ایک ہفتے کے دوران پورے شہر میں کہیں بھی کوئی چالان نہیں کیا گیاہفتے کے دوران خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ نرمی برتی گئی اور انھیں ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا گیادوران ہفتہ مہم 50 ہزار اسٹیکر اور پمفلٹ اور بچوں میں 100 گفٹ تقسیم کئے گئے ہفتہ ٹریفک کے دوران 200 گاڑیوں کے کالے شیشے اور 350 فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارے گئے اور ٹریفک انجینئر بیورو کا قیام ہوچکا عنقریب عوام تک ثمرات پہنچیں گے,ٹریفک انجینئر بیورو کے تحت کوئٹہ شہر میں جلد ٹریفک سگنلز بحال ہوجائیگےسٹی نالہ آپریشن کے 500 منشیات کے عادی افراد اسپتالوں میں داخل کروائےصرف نالے میں آپریشن سے کوئٹہ شہر صاف نہیں ہوگا ہر علاقے میں منشیات فروشی اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف آپریشن ہورہی ہے۔