پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے 52 ویں کورس کے شرکا کا وزیراعلی ہائوس کا دورہ

3

لاہور، 28 ستمبر(اے ٹی): پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے 52 ویں کورس کے شرکا نے وزیراعلی ہائوس کا دورہ کیا۔ صوبائی وزرا راجہ بشارت اور راجہ یاسر ہمایوں نے وزیراعلی کی طرف سے وفد کا خیرمقدم کیا۔ چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے کمانڈنٹ کموڈور رئیر ایڈمرل شفاعت علی خان کی قیادت میں وفد کو بریفنگ دی۔ نیوی وار کالج کے 111 رکنی وفد میں 42 غیرممالک کے زیر تربیت افسران شامل تھے۔ صوبائی وزرا نے وار کالج کے شرکا کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی وار کالج مسلح افواج کی تربیت کا منفرد ادارہ ہے، خوشی ہے کہ کالج میں آرمی، ائیرفورس اور دوست ممالک کے افسر بھی تربیت لیتے ہیں۔  راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب کے اے ڈی پی میں 3791 جاری، 1133 نئی سکیمیں شامل۔ صحت کارڈ کے لئے امسال 125 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبے میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ راجہ یاسر ہمایوں نے وفد کو بتایا کہ پہلی بار 30 ماحول دوست الیکٹرک بسیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔  سکولوں میں آفٹر نون کلاسوں کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے۔ جنوبی پنجاب کے لئے 240 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا۔ رئیر ایڈمرل شفاعت علی خان نے وزیراعلی پرویز الہی کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔ کمانڈنٹ نیوی وار کالج نے وزیراعلی کیلئے یادگاری شیلڈ اور پینٹنگ پیش کی۔ راجہ بشارت نے وزیراعلی کی طرف سے کمانڈنٹ نیوی وار کالج کو سووینیئر بھی پیش کیا۔