ملتان، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم  کی تجاوزات کے خلاف کارروائی

8

ملتان 28 ستمبر ( اےپی پی): قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ۔انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوک کمہاراں والا کے اطراف میں تجاوزات ختم کرا کے بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے کر چوک کلیئر کرا دیا۔ جبکہ قبضہ مافیا کو نوٹسز بھی جاری۔ انفورسمنٹ ٹیم نے چوک کمہاراں والا سے ایم اے جناح روڈ ننگانہ چوک تک روڈ  کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا ۔ آ پریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید ان کے ہمراہ تھے۔