پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹے کا تھیلا سب سے کم قیمت پر مل رہا ہے؛ سینئر صوبائی وزیراسلم اقبال

4

لاہور،16ستمبر ( اے پی پی ): سینئر صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹے کا تھیلا سب سے کم قیمت پر مل رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں   نے  ایل ڈی اے آفس میں کھلی کچہری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا۔انہوں نے   کہا کہ پنجاب گندم پیدا کرنے کے ساتھ دوسرے صوبوں کی ضروریات بھی پوری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کو صحیح معنوں میں عوامی خدمت کا ادارہ بنائیں گے۔