پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل کی زیر صدارت اجلاس

6

لاہور 23 ستمبر ( اے پی پی ) پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 12 ترقیاتی سکیموں کیلئے43 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی ضلع شیخوپورہ تحصیل فیروزوالا میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 74 کروڑ 69 لاکھ منظور سرکاری ملازمین کی آئی ٹی پر مبنی پروفائلنگ کیلئے 42 کروڑ 72 لاکھ منظور ضلع قصور میں پھولنگر (پرانا ملتان روڈ) تا ہیڈ بلوکی روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 29 کروڑ 11 لاکھ منظور کیے گیے۔ضلع قصور میں چونیاں تا کھڈیاں روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 14 کروڑ منظورضلع قصور و اوکاڑہ میں دو رویہ قصور دیپالپور روڈ کی بحالی کیلئے 13 ارب 44 کروڑ 31 لاکھ منظور کیے گیے۔اجلاس میں ضلع شیخوپورہ میں صفدر آباد – مانانوالہ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 3 کروڑ 51 لاکھ منظورضلع شیخوپورہ میں فاروق آباد تا تحصیل صفدر آباد کے مقام پر شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی بحالی و بہتری 1 ارب 40 کروڑ 19 لاکھ منظورضلع شیخوپورہ میں شیخوپورہ – شرقپور روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 75 کروڑ 38 لاکھ منظور لاہور جڑانوالہ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 8 ارب 74 کروڑ 94لاکھ منظور ہوئے ۔ضلع حافظ آباد و گوجرانوالہ میں حافظ آباد تا گجرات برآستہ ہیڈ خانکی لوئر چناب کے ساتھ روڈ کی تعمیر، کشادگی و بہتری کیلئے 8 ارب 21 کروڑ 58 لاکھ منظورضلع حافظ آباد و پنڈی بھٹیاں میں چنیوٹ تا پنڈی بھٹیاں M-2 انٹر چینج روڈ کی بحالی کیلئے 3 ارب 23 کروڑ 94 لاکھ منظور اور  گوجرانوالہ حافظ آباد پنڈی بھٹیاں روڈ کی دوبارہ تعمیر و بحالی کیلئے 91 کروڑ 96 لاکھ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری  ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران شریک ہوئے۔