سیالکوٹ سمیت ہر شہر کے مسائل اور عوام کی ضرورت کے پیش نظر زیر تکمیل پراجیکٹس کی تکمیل پر توجہ دے رہے ہیں: چودھری پرویز الٰہی

4

لاہور23 ستمبر ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر سیاستدان سلیم بریار اور ایم پی اے احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔ملاقات میں  عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیالکوٹ سمیت ہر شہر کے مسائل اور ضروریات پر نظر ہےعوام کی ضرورت کے پیش نظر زیر تکمیل پراجیکٹس کی تکمیل پر توجہ دے رہے ہیں ماضی میں عوامی ضروریات کو پس پشت ڈال کر نمائشی منصوبے لائے گئے۔ انہوں  نے کہا کہ پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی ضرورتوں کو بھی پورا کرنے پر توجہ نہیں دی گئی صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔