چترال، 07اگست(اےپی پی): شیخ ذکریا ٹرسٹ کی جانب سے مفتی فیض الدین نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ۔ مفتی فیض الدین کا تعلق ضلع اپر چترال کے تحصیل تورکہو سے ہے جو اسلام آباد میں امامت اور درس و تدریس سے وابستہ ہے۔ اے پی پی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے مفتی فیض الدین نے کہا کہ جن لوگوں کے گھر مکمل تباہ ہوئے تھے ان کو ان کے گھر کے مطابق دس، پندرہ اور بیس ہزار روپے نقد امداد کے طور پر دیے گئے۔ جن کے مکان کو جزوی نقصان پہنچا تھا ان کو پانچ، سات اور آٹھ ہزار روپے دئیے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے متاثرہ لوگوں میں راشن کے طور پر اشیائے خوردونوش بھی تقسیم کیا ۔ راشن میں آٹا، گھی، چینی، دالیں وغیرہ شامل تھیں۔











