چہلم حضرت امام حسین؛اوکاڑہ  میں  ریسکیو موبائل میڈیکل ٹیمیں ، ایمبولینس متحرک

24

اوکاڑہ،17ستمبر (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پرامام بارگاہ فتح پور بنگلہ گوگیرہ کے مقام پر ریسکیورز اور رضاکار میڈیکل کوریج فراہم کر رہے ہیں۔ریسکیو کی موبائل میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینس ہمہ وقت جلوس کے ساتھ موجود رہیں گی تاکہ ناگہانی صورتحال میں بروقت مدد فراہم کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر ریسکیورز کے ساتھ ساتھ ریسکیو رضا کار بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔چہلم حضرت امام حسینؑ کو ریسکیو سیفٹی آفیسر دیپالپور کی نگرانی میں ایمبولینس، فائر وہیکل، موٹر بائیک ایمبولینس، ریسکیو پوسٹ اور میڈکل کیمپ کے ساتھ میڈیکل کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے پورے ایونٹ کی نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔