اوکاڑہ01ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر نگرانی یونین کونسل 95 میں ہفتہ صفائی مہم کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے میونسپل کمیٹی کی بھاری مشینری یونین کونسل 95سے کوڑا کرکٹ اٹھانے میں مصروف عمل،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے میونسپل کمیٹی کے افسرا ن و ملازمین کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہر یونین کونسل میں نمایاں جگہوں پر کوڑے دان رکھے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کوڑے دانوں میں موجود کوڑا کرکٹ کو محفوظ انداز میں شہر سے باہر لے جا کر تلف کیا جائے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ہفتہ صفائی مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ہم شہر اوکاڑہ کو صاف ستھرا ور خوبصورت بنا سکیں ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری سلیم صادق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپا ل و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے یونین کونسل میں جاری کلین اینڈ گرین مہم کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی قیادت میں ہفتہ صفائی مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک بھی کی گئی ۔











