ڈینگی وائرس رپورٹ سے متعلقہ شکایات کا 24 گھنٹوں میں ازالہ کیا جائے؛  ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی متعلقہ اداروں کو ہدایت

35

اوکاڑہ،02ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا نےمتعلقہ اداروںکو ہدایت کہا ہے کہ ڈینگی وائرس رپورٹ سے متعلقہ شکایات کا 24 گھنٹوں میں ازالہ کیاجائے۔

 یہ ہدایت انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اور ویکٹر سرویلنس کرنے والی ٹیموں کا کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسداد ڈینگی کے لئے جہاں  سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے وہاں معاشرے کے ہر طبقہ کے افراد کوبھی انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے ذمہ داری اٹھانا چاہیے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرمتحرک رہتے ہوئےہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سرویلنس کا کام بھی انتہائی ذمہ داری سے جاری رکھتی ہیں۔

اجلاس میں  سی ای اوہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مہار اختر حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی،سی ڈی سی آفیسراصغر علی، سی ای او ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر سمیت تمام ممبران انسداد ڈینگی کمیٹی  کے ضلعی سر براہان نے شرکت کی۔

اے پی پی / شہباز ساجد /حامد