نارووال، 27 ستمبر( اے پی پی): نئے تعینات ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)شعیب علی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ھے کہ وہ ضلع میں ڈینگی کی مکمل اندازمیں روک تھام کے لئے اپنی انسدادی کارروائیوں کوتیز کریں ،جہاں سے لارواملے وہاں پر متعلقہ افراد پر ایف آئی آر درج کی جائے،کمرشل اداروں سمیت ٹائرشاپس،نرسریز،پبلک پارکس ودیگر مقامات پر فزیکل کام کیاجائے،انڈوراور آوٹ ڈورٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائےاس ضمن میں غفلت یا عدم دل چسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی، اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن،سمیت دیگر تمام ڈیپاٹمنٹس کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)شعیب علی نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے ڈی ڈی ایچ اوزکواپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں اورکوتاہی کی صورت میں وہ ذمہ دارہونگے۔انہوں نے فیلڈ میں سرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع نظروں سے اوجھل نہ رہیں،اس سلسلے میں قبرستانوں،کباڑ خانوں،پودوں کی نرسریوں،زیرتعمیر عمارتوں اور دیگر ذرائع کو باربار چیک کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اینڈ رائڈ موبائل فونز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے رپورٹ کریں اس سلسلے میں ضروری انسدادی کارروائیوں پر عملدرآمد کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔اجلاس میں ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمدطارق نے سرویلنس سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔