ژوب، 06 ستمبر (اے پی پی ):کمشنر ژوب ڈویژن ، کمانڈنٹ ایف سی نے یوم شہداء، 6 ستمبر کے حوالے سے پاک فوج ، لیویز اور پولیس کے شہداء کے قبروں پر پھول چڑھائے ، اور سلامی پیش کی ۔
شہداء کے قبروں پر ایف سی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ۔
کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ شہداء کی خون سے ہی امن کی فضا قائم ہے انکی قربانی ناقابل فراموش ہیں،آج کا دن ہمیں ہمارے شہدا کی یاد دلاتا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ خود کو تنہا نہ سمجھے۔
کمشنر ژوب ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر زوب، ڈپٹی کمشنر شیرانی نے شہداء کے اہل خانہ کو گفٹ پیکس اور پھولوں کے گل دستے بھی پیش کئے۔











