کوئٹہ،  وزیر اعلی بلوچستان کی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات

15

کوئٹہ 29 ستمبر (اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے  سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سےانکی رہانش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں اراکین اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم احمد کھوسہ، سابق صوبائی وزیر پرنس علی احمد زئی بھی موجود تھے ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سےترقیاتی منصوبوں اور کوئٹہ ترقیاتی پیکیج سمیت  صوبے میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا,وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا گیاصوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کام جاری ہے ۔