اسلام آباد، 09 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اتوار کو یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ کئے گئے معاہدے کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری کےتحفظات دور کر رہے ہیں ، ایل سی سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ کریں گے، 50ہزارڈالرز تک کی زیرِالتوء ادائیگیاں اگلے ہفتے تک جاری ہوجائیں گی۔