فیصل آباد،25 اکتوبر (اے پی پی ):آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے فیصل آباد میں پولیس ویژن منصوبے کا افتتاح کردیا ہے ، پولیس ویژن منصوبہ کو لاہور اور فیصل آباد کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی قائم کا اعلان، پولیس ویژن منصوبے کت تحت فیصل آباد پولیس کے تمام شعبوں اور ڈویژنز کو ڈیجیٹل کرتے ہوئے آن لائن کردیا گیا۔
اس موقع ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود، اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد عمر سعید ملک سمیت تمام شعبوں کے سربراہ موجود تھے۔ سی پی او فیصل آباد نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب اور میڈیا کو بتایا کہ پولیس لائن میں پولیس سپورٹس کمپلیکس کی پرانی عمارت کع 80 لاکھ کے خطیر فنڈز سے اوورہال کرکے پولیس ویژن تیا رکیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ آئی ٹی بیس منصوبہ ہے جس کے تحت پولیس ویژن میں فیصل آباد پولیس کے تمام شعبوں اور ڈویژنز کو ڈیجیٹل کرتے ہوئے آن لائن کردیا گیا ہے جن میں مانیٹرنگ، پولیس انسپیکشن، فرنٹ ڈیسک،وہیکل ٹریکنگ،وہیکل ویریفکیشن، کریکٹر سرٹیفکیٹ پی پکار 15، میڈیا واچ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مانیٹرنگ روم میں 400 سے زائد کیمروں کی مدد سے پانچوں ڈویژنز کے تھانوں اور اہم مقامات چوکوں ، چرواہوں میں شاہراہوں، بازاروں ، کمیونٹی اور تجارتی مراکز کو مانیٹر کیا جاتا ہے جس میں ایس ایچ اوز کے دفاتر اور حوالات سمیت دیگر مختلف حصے شامل ہیں ۔
سی پی او عمر سعید نے بتایا کہ نجی شعبہ کے تعاون سے فیصل آباد ، جڑانوالہ ، کھڑیانوالہ، تا ندلیانوالہ، ستیانہ کے میں علاقوں اہم مقامات چوکوں ، چرواہوں میں شاہراہوں، بازاروں ، کمیونٹی اور تجارتی مراکز کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ سسٹم مزید علاقوں کو بھی شامل کیا جارہا تاکہ جرائم کیخلاف مکمل سرویلنس کی جاسکے۔ انہوں نے آئی جی کے استفسار پر بتایا کہ 37 افراد پر مشتمل تربیت یافتہ عملہ پولیس ویژن میں ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔
بریفنگ کے بعد آئی جی پنجاب کو پولیس ویژن کے مختلف شعبوں جن میں کانفرنس روم ، مانیٹرنگ روم، انچارج روم اور شہدائے پولیس گیلری کا دورہ کروایا گیا۔ آئی پنجاب نےدورہ کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں فیصل آباد پولیس کی آئی ٹی ایکسپرٹی، وسائل اور نفری کی کمی سمیت تمام مسائل کی حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں پولیس ویژن کے منصوبہ سراہا اور کہا کہ اسے پولیس ہیڈ کوارٹر کے ساتھ لنک کیا جائے گا اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی قائم کیا جائے جائے گا۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب نے آر پی او آفس میں ریجن میں کرائم کی صور تاحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر آر پی او معین مسعود سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک سمیت تمام ضلعی ڈی پی اوز عمران احمد ملک چنیوٹ ،محمد ارشد جھنگ اور رانا شرط محمود ٹوبہ ٹیک سنگھ موجود تھے۔
اجلاس میں آئی جی کو ریجن میں پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد آئی جی پنجاب نے ریجن کے پولیس دربار کی صدارت کی جس میں ریجن بھر سے آئے ہوئے پولیس افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ آئی جی نے پولیس افسران کے مسائل سنے اور تجاویز لیں انہوں نے اس موقع پر مسائل کے حل اور تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔
واپس روانگی سے قبل آئی جی پنجاب نے یاد گار شہداء پر شہدائے پولیس کے اہل خان اور بچوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع انہوں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے 22 ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ انہوں نے اس موقع پر مختصر میں فیصل آباد پولیس کے 107 شہداء کی قربانیو کو سراہا اور انہیں سرپرستی کی یقین دہانی کروائی۔











