آسٹریلین قومی کھیل فٹی کے کوچ مائیکل گیلس ملتان پہنچ گئے،قومی فٹی ٹیم تشکیل دیں گے

28

ملتان،04 اکتوبر(اے پی پی ):  آسٹریلیا کے قومی کھیل فٹی کے بین الاقومی کوچ مائیکل گیلس ملتان پہنچ گئے ۔آسٹریلیا کے کوچ مائیکل گیلس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مختلف کھیلوں میں منفرد شناخت بنائی ہے ، آسٹریلیا کا قومی کھیل فٹی پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سال ایشئن فٹی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔

 آسٹریلئن کوچ نے کہا  پاکستان کی فٹی ٹیم کی تشکیل کیلئے پاکستان آیا ہوں ، آج ملتان میں قومی ٹیم کے ٹرائلز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  ملتان سے تعلق رکھنے والے محبوب اقبال باصلاحیت کوچ اور ٹرینر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب فٹی ٹرائلز کے چیف کوآرڈی نیٹر و انٹرنیشنل سپورٹس مین عابد حسین کے انتظامات سے مطمئن ہیں ۔

کوچ مائیکل گیلس نے کہا کہ پاکستانیوں کے خلوص نے متاثر کیا ہے ، پاکستان  اے ایف ایل فیڈریشن فٹی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔