ملتان، 14 اکتوبر (اے پی پی ): آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا فائنل ملتان نے جیت لیا ہے جبکہ ایبٹ آباد رنر اپ رہا۔سپورٹس کمپلیکس ملتان کے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں ملتان نے ایبٹ آباد کو مقررہ 20اوورز میں 306رنز کا ہدف دیا ۔ایبٹ آباد 233رنز بنا سکی۔
ڈبل سنچری میکر محمد صفدر(213رنز) کو مین آف دی فائنل میچ قرار دیا گیا جبکہ ایبٹ آباد کے بیٹر ریاست علی کی ڈیڑھ سو رنز (147رنز)کی شاندار اننگز رائیگاں رہی ۔
اختتامی تقریب میں نیشنل بنک کے ریجنل بزنس ہیڈ ساحل عباس نے انعامات تقسیم کیے۔پاکستان بلائنڈز کرکٹ کے منتظمین اعلی سید سلطان شاہ،سلمان طارق بخاری اور ایونٹ کے ملتان میں میزبان شہزاد احمد اور نیشنل بنک کے آر ایس ایم سہیل رسول نے بھی شرکت کی ۔











