احمدپورشرقیہ،08 اکتوبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین کی ہدایت پر ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر عابد رحیم کی زیر نگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 احمد پور شرقیہ نے ہرسال کی طرح اس سال بھی شہرکےمختلف تعلیمی اداروں میں سانحات کے قومی دن کے حوالے سے سمینارز کا انعقاد کیا۔
لوگوں میں اس دن کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے ریسکیو سکاؤٹس کے ساتھ واک کا اہتمام بھی کیاجس کا مقصد قدرتی آفات سے متعلق استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش بروئے کارلانا ہے تاکہ معاشرے میں قدرتی آفات و خطرات اور اس کے اثرات کے بارے میں لوگوں کوقبل ازوقت آگاہی ہو۔
واک کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور شہدا کے لئے مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔











