اوکاڑہ؛خانہ کعبہ،روضہ رسولؐ کی دیواروں یا جالیوں پرناچیزکے فن پارے آویزاں ہوں،محمد اصغر مغل

21

اوکاڑہ،05اکتوبر(اے پی پی):معروف آرٹسٹ، کیلی گرافر خطاط محمداصغر مغل نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ،روضہ رسولﷺکی دیواروں یا جالیوں پرناچیزکے فن پارے آویزاں ہوں ،یہی میری آخرت کی زندگی کے لئے بہترین انعام ہوگا۔

بغیر برش کےخطاطی کے فن پارے تیار کرکے دنیا کو ورطہ حیرتِ میں ڈالنے والے اور ضلع اوکاڑہ کا نام روشن کرنے والے اوکاڑہ شہرکےمعروف آرٹسٹ، کیلی گرافر خطاط محمداصغر مغل نے کہا ہے کہ انہوں 1995 سے فن خطاطی کا آغاز کیا۔اسوقت تک 96ہزار سے زیادہ خطاطی کے فن پارے تیار کرکے 700 سے زیادہ ایوارڈز حاصل کئے یہ انکشاف انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح اپنے رب کو راضی کر لے اور دوسری بڑی خواہش ہوتی کہ آقا دو جہاں سرورکونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پوری کی جائے اور کہا کہ دنیا بھر میں انکی خطاطی کے نمونے مختلف نمائشوں میں بین الاقوامی شہرت پاچکے ہیں اورملک کے کونے کونے میں لوگ بڑے ذوق سے انکی پینٹنگ کو اپنے گھروں، دفاتر،میوزیم،لائبریریز، سکولوں، مساجد میں لگاتے ہیں،اب یہ خواہش ہے کہ انکی خطاطی کے نمونے خانہ کعبہ،روضہ رسولﷺ کی دیواروں یا جالیوں پرآویزاں ہو اور میری قسمت چمک جائے اور یہی میری آخرت کی زندگی کے لئے بہترین انعام ہوگا۔