اوکاڑہ؛ جیولر شاپ کی تیسری منزل پر لگی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت قابو پالیا

9

اوکاڑہ،03اکتوبر(اے پی پی):  صدر بازار اوکاڑہ میں واقع جیولر شاپ کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی تیسری منرل پر رکھے ہوئے جنریٹر میں نامعلوم وجہ سے لگی۔  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز، ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔تقریباً آدھا گھنٹہ فائر فائٹنگ کر کے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا،ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ کو عمارت میں مزید پھیلنے سے روک دیا۔