اوکاڑہ؛ موٹر بائیک ریسکیو 1122 سروس کے آغاز کر دیا گیا

11

اوکاڑہ،03 اکتوبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سیکرٹری /ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کی روشنی میں اوکاڑہ شہر میں موٹر بائیک ریسکیو سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔

افتتاحی تقریب سنٹرل ریسکیواسٹیشن پرمنعقدہوئی جس کے مہمان ِ خصوصی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا تھے۔تقریب میں ڈی ای او ظفر اقبال نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس سے تنگ گلیوں اور گنجان آباد علاقوں میں بروقت ایمرجنسی سروس مہیا کرنے میں آسانی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کو موٹر بائیک ریسکیو سروس کی فراہمی کا اعزاز  وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے ریسکیو1122سروس کے لئے جو کام کیا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

اس موقع پر مشیر وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں علی رشیدبوٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اوکاڑہ شہر کیلئے 50 جدید ترین موٹربائیکس فراہم کی جو کہ اوکاڑہ کی عوام کیلئے حکومتِ پنجاب کی طرف سے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔

موٹر بائیک ریسکیو سروس کے آغاز کے بعد شہر بھر میں فلیگ مارچ پاسٹ بھی کیاجہاں عوام نے پنجا ب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مارچ پاسٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔