اوکاڑہ؛ کھلی کچہری میں شکایت ، معذور شخص عبدالرزاق سے جعل سازی کے ذریعے لی گئی رقم واپس کر دی گئی

30

اوکاڑہ،22اکتوبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی کھلی کچہری میں  معذور شخص کی شکائت پر  ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے 1کروڑ 50لاکھ روپے کی رقم مدعی کے حوالے کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل معذور شخص عبدالرزاق سے جعل سازی کے ذریعے 1کروڑ 50لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے۔ معذور شخص نے مورخہ 23.09.22کو کھلی کچہری میں درخواست دی جس پر ڈی پی اونے قانون کے مطابق فوری  کارروائی کا حکم دیا، پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کیا،ملزمان نے پولیس کی موجودگی میں معذور شخص کو رقم واپس کردی۔

ڈی پی او کی طرف سےروزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کے مثبت نتائج ملنے پر پر عوام کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ معذور شخص نے بروقت دادرسی ہونے پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔