اوکاڑہ:دیپالپور روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی،ریسکیو1122 نے بروقت آگ پر قابو پالیا

26

اوکاڑہ،19اکتوبر )اے پی پی): اوکاڑہ سے چند کلو میٹر دور دیپالپور روڈ پر واقع  سردار کاٹن فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔آتشزدگی کی  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز، موٹر بائیکس اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورفیکٹری میں لگنے والی آگ پر ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت اور کوئیک فائر فائٹنگ کر کے قابو پا لیا۔