اوکاڑہ:قوموں کا اجتماعی شعورمعاشرے  کی خوبصورتیوں کا عکاس ہونا چاہیے، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

32

اوکاڑہ،27اکتوبر (اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ قوموں کااجتماعی شعور معاشرے کی خوبصورتیوں کا عکاس ہونا چاہیے ہمیں اپنے معاملات کو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے بہتر سے بہترین کرنا ہے سماج سدھار کا کام تمام اداروں اور سول سوسائٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس سے روگردانی کسی طور قابل ستائش نہیں ہے۔

 ہمیں اپنے بچوں کو بہتر مستقبل کے لئے اس ملک کو ہر لحاظ سے بہترین بنانا ہے معاملہ سموگ کے خاتمہ کو ہو یا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو آگے بڑھانے کا ہو یا شہروں سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم ہو یا گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کی بات کی جائے ہمیں یہ کام مل جل کر کرنا ہے تجاوزات کے خلاف مہم دراصل لوگوں کی سہولت کا ہی کام ہے جس میں کسی سطح پر کوئی غفلت ،کوتاہی اور لاپرواہی نہیں کی جائے گی شہر کو خوبصورت بنانے تجاوزات کے خاتمہ اور شہر کے چوک چوراہوں اوور ہیڈ بریجز کے نیچے پودے لگانے کی مہم کو پورے جوش و جذبہ سے جاری رکھا جائے تاجروں اور شہریوں کا تعاون مقررہ اہداف کے حصول کے لئے سب سے ضروری ہے جس کے لئے تمام محکمے کوشاں ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ پر واقع اوور ہیڈ بریجز کے نیچے تاجروں کی جانب سے رکھے گئے سامان کو اٹھوانے پودے لگانے اور جاری صفائی مہم میں مصروف عمل ٹیموں کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ ،سی ای او میونسپل کمیٹی عمر نسیم سمیت تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔