پشین :ملک بھر کی طرح ضلع پشین میں بھی کشمیروں کے ساتھ  اظہار یکجہتی  یوم سیاہ منایا

20

 پشین،27اکتوبر ( اے پی پی ): ملک بھر کے دیگرشہروں کی طرح ضلع پشین میں بھی کشمیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی  یوم سیاہ منایا گیا  ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام  ڈی سی کمپلیکس سے ایک بڑی  ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخ نجیب اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ کاکڑ  نے کی، ریلی میں ضلعی انتظامیہ کےافسران اور سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی۔

شمیریوں سے اظہاریکجہتی کے اس موقع پر مقررین  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں ک ساتھ گھڑی  ہے  اور پوری قوم انکی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔