اوکاڑہ،7اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈینگی کی افزائش میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیوں کو چاہیئے کہ ایس اوپیز کے مطابق روزآنہ کی بنیادپرہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسداد ڈینگی کے لئے دن رات متحرک رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ قبرستانوں، کباڑ مارکیٹوں، ٹائر شاپش، سڑکات کے ارد گرد اور پارکوں کے علاوہ نشیبی علاقوں میں انسداد ڈینگی کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اقبال ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ نے بتایا کہ محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملد رآمد کے لئے دن رات متحرک ہیں اور ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلنس کا کام مسلسل جاری ہے۔
اجلاس میں محمد زاہد اقبال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل)،ظہیر لیاقت ایڈیڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، آمنہ احسان اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ، قمر محمود خان منج اسسٹنٹ کمشنر رینالہ، متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان جن میں ایم ایس ڈی ایچ کیوسٹی ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، سی ڈی سی آفیسر اصغر علی سمیت انسداد ڈینگی کمیٹی کےدیگر اراکین نےشرکت کی۔











