این اے 31 پشاور پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری،آٹھ امیدوار میدان میں اترے ہیں

27

پشاور،16 اکتوبر (اے پی پی ): این اے 31 پشاور پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ، آٹھ امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران احمد خان نیازی اور غلام احمد بلور کے درمیان ہونے کا امکان ہے ۔

 این اے 31 کیلئے کل 265 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جو  سارے حساس ترین قرار دئیے  گئے ہیں ، کل 1012 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، جن میں  سے مردوں کے لیے کل 573 جبکہ خواتین کےلئے 439 پولنگ بوتھ قائم ہیں۔این اے 31 میں کل ووٹرز کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار 183 ہے  جن میں  سے  مرد ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 289 جبکہ خواتین 2لاکھ 10ہزار 891 ہے ۔