بہاولنگر،17 اکتوبر ( اے پی پی ):چک مدرسہ اڈے پر افسوسناک حادثہ ، تیزرفتار ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں مقامی نوجوان صحافی ملک اعجاز راٹھور اور انکے 2 معصوم بیٹے 2 سالہ محمداحمد اور 4 سالہ سجاول شامل ہے۔ حادثہ کے بعد ٹرالر لیکر ملزم ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔
ملک اعجاز راٹھور پریس کلب کے فنانس سیکرٹری تھے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔