ہاولنگر؛ انسداد پولیو مہم 24 سے 28اکتوبر تک جاری رہے گی

2

بہاولنگر،17 اکتوبر( اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم  نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہماراعزم ہے،والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 24اکتوبر سے 28اکتوبر کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

 یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر، سی ای او ہیلتھ  ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری  محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کےافسران موجود تھے۔

واضح رہے کہ 24اکتوبر سے 28 اکتوبر  کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی  جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 27اور 28اکتوبر تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران  ضلع بھر میں   پانچ سال تک کی عمر کے(579533)  پانچ لاکھ اناسی  ہزار پانچ سو تینتیس بچوں کو  پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی ۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں  فرائض سر انجام دیں گی جن میں  136فکس ،  2562موبائل اور 88ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔