Video Player
00:00
00:00
بہاولنگر،30 اکتوبر (اے پی پی):بہاولنگر -بہاولپور روڈ پر بخشن خاں کے قریب ٹریفک حادثہ ، کار موٹر سائیکلوں سے ٹکراکر الٹ گئی ،حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں 45 سالہ جیل پولیس ملازم نصیب خان ، 30 سالہ سدرہ اور 1 سالہ دعا شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔