تھرپارکر : ڈی جی آڈیٹ محکمہ صحت سندہ محمد نواز رانجہا  کا  سول ہسپتال مٹھی کا دورہ

12

تھرپارکر،21 اکتوبر(اے پی پی ): ڈی جی آڈیٹ محکمہ صحت سندہ محمد نواز رانجہا نے سول ہسپتال میں بچوں، نرسری، شعبہ غذائی قلت، گائنی، او پی ڈی سميت دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں سے ہسپتال میں ہونے والے علاج معالج کی معلومات حاصل کی. مریضوں نے علاج اور سہولیات کے حوالے سے بتایا کہ یہاں پر بہترین علاج ہو رہا ہے۔

ڈی جی آڈیٹ محکمہ صحت سندہ محمد نواز رانجہا کو  سول سرجن نے بھی علاج، دوائیاں سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی جی آڈیٹ محکمہ صحت سندہ نے کہا کے سول ہسپتال مٹھی ایک بہترین ہسپتال ہے جہاں پر مریضوں کا علاج ملک کی بڑی بڑی ہسپتالوں جیسا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  سندہ حکومت بھی عوام کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، تھرپارکر سمیت صوبہ سندہ بھر کی ہسپتالوں میں مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر سول سرجن سول ہسپتال مٹھی ڈاکٹر زاہد حسین، ڈاکٹر صاحبڈنو جنجہی اور دیگر موجود تھے۔