جیکب آباد،15 اکتوبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ سے جیکب آباد شہر کی سیاسی،دینی، قوم پرست اور ٹریڈ تنظیموں کے وفد نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی ، جس دوران شہر کے مسائل خصوصاً کھیر تھر کینال سے پانی کی مسلسل تین ماہ سے عدم فراہمی اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی ۔
وفد میں شامل ڈاکٹر اے جی انصاری،عبدالستار جاگیرانی ،سعید احمد بروہی،احمد علی خان بروہی،جماالدین لکہن اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ارب کی پینے کے صاف پانی کی میگا اسکیم مکمل ہونے کے باوجود شہریوں کو پانی فراہم نہیں ہوسکا ہے، برسات کے بعد کئی ماہ سے شہری پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں،جیکب آباد کا 70 فیصد پانی زہریلہ ہے، اس لیے جلد پانی کی فراہمی کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جعلی مہنگائی، سبزی منڈی میں ماشاخوری خلاف اور سرکاری ریٹ فراہم نہ کرنے کی شکایات کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے وفد کو یقین دلایا کہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں اچانک چاپے مارکر مقرر ریٹ زیادہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے،ان مسائل پر شہریوں کے ساتھ کچہری کے انتظامات کئے جائیں گے اور شہریوں کے تعاون سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔