خیرپور،21اکتوبر(اے پی پی) روٹری کلب آف خیرپور ڈیٹس ویلی نے روٹری کلب آف نیامی اور کراچی ایونیو کے تعاون سے کولاب جیل کے قریب سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 300 مچھر دانیاں اور 600 راشن بیگ تقسیم کیں۔
صدر روٹری کلب آف خیرپور ڈیٹس ویلی مسٹر رضوان احمد کی قیادت میں کلب کے سیکرٹری ڈاکٹر سہیل احمد مجیدانو نے اشیاء تقسیم کیں۔اس موقع پر یوسی چیئرمین اظہر حسین ابڑو یوسی کولاب جیل اور سماجی کارکن انجینئر ظہیر احمد جمانی موجود تھے۔











