سکھر،25اکتوبر(اے پی پی): ایکسائز پولیس کی روہڑی میں کارروائی، چالیس کلو گرام چرس برآمدکرلی۔ کار نمبر ایف یو- 255 آئی سی ٹی سے چرس برآمد کی گئی جبکہ ایک ملزم آصف خان گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے گی۔
کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے پولیس کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔











